نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ عدم برداشت عصر حاضر کے بڑے مسائل میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے الائنس آف سیولائزیشن کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کووزیراعظم عمران خان کی توہین مذہب کے خلاف مہم سے آگاہ کیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین روکنے پراقدامات کرنے ہوں گے، تہذیبوں اورمذاہب کے باہمی روابط سے ہی عالمی امن ممکن ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ عدم برداشت عصرحاضر کے بڑے مسائل میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ایک قرارداد پاس کروائیں گے اور اسے دنیا بھر میں پھیلائیں گے، آزادی اظہار کے نام پر سوا ارب مسلمانوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ قرارداد کے ذریعے بتائیں گے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی جرم ہے۔