خبرنامہ پاکستان

مذہبی جماعتوں کاجمعہ کو احتجاجی مظاہرہ کرنےکااعلان

لاہور:(اے پی پی)مذہبی جماعتوں نے خواتین بل کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے اور جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں دینی جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں جماعت اسلامی، جمیعت علماء اسلام ف، اتحاد علماء ، تحفظ ختم نبوت، ورلڈ پاکستان نبوت سمیت دیگر دینی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر جماعت اسلامی کے رہنماء میاں مقصود احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین بل سے ملک میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہو گا، حکومت نے یہ بل غیر ملکی این جی اوز کے اشاروں پر پاس کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شوہر کو جیل بھیج کر خاتون کس طرح خوش رہ سکتی ہے،موجودہ بل عورت کو برباد کرنے کا بل ہے۔