خبرنامہ پاکستان

مذہبی جماعتیں تحفظ خواتین ایکٹ کے خلاف ڈٹ گئیں، واپس لینے کا مطالبہ

لاہور: (اے پی پی) منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، مولانا سمیع الحق، ابوالخیر آزاد، پروفیسر ساجد میر، علامہ امین شہیدی، حافظ سعید اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں حقوق نسواں بل کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا اور اسے بیرونی ایجنڈے کے تحت اقدام کا حصہ قرار دیا گیا۔ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت 27 مارچ تک بل واپس لے۔ اسلامی نظریاتی کونسل اور علمائے کرام کی مشاورت سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے نئے قوانین بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بل واپس نہیں ہوتا تو دو اپریل کو اسلام آباد میں علماء کنونشن میں احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔