خبرنامہ پاکستان

مراد سعید کے ساتھ جاوید لطیف کی بدتمیزی کا معاملہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مراد سعید کے ساتھ میاں جاوید لطیف کی بدتمیزی کے واقعے کو پارٹی کی جانب سے ہر فورم پر اٹھایا جائے گا ، پوری تحریک انصاف مراد سعید کے ساتھ کھڑی ہے، میاں جاوید لطیف کا سماجی بائیکاٹ کریں گے ۔ وہ جمعہ کو تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مراد سعید سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔مراد سعید نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ مراد سعید نے کہا کہ پارٹی لیڈر اور اہل خانہ کے خلاف نازیبا الفاظ برداشت نہیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مراد سعید کے ساتھ میاں جاوید لطیف کی بدتمیزی کے واقعے کو پارٹی کی جانب سے ہر فورم پر اٹھایا جائے گا ، پوری تحریک انصاف مراد سعید کے ساتھ کھڑی ہے، میاں جاوید لطیف کا سماجی بائیکاٹ کریں گے ۔ (ار+ن م)