خبرنامہ پاکستان

مردان، لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش مل گئی

مردان، لاپتہ

مردان، لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش مل گئی

لاہور:(ملت آن لائن) مردان کے علاقے تخت بھائی سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے، بچی 2 روز سے گھر سے لاپتہ تھی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے لاپتہ 3 سالہ بچی کی لاش مردان کے علاقے تخت بھائی سے ملی ہے۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کیس کی تحقیقات شروع کردی۔ واضح رہے اس سے قبل مردان میں ہی 3 سالہ بچی اسما کی لاش گنے کے کھیتوں سے ملی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اسی واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے سرگرم

واشنگٹن:(ملت آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے سرگرم،ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے سرگرم ہوگئی۔ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے عالمی نگراں ادارے کے اجلاس میں ہوگا۔ پاکستان کی 2 ارب ڈالرز کی امداد معطل کرنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام دہشت گردوں کو مالی معاونت کرنے والے ملکوں کی واچ لسٹ میں شامل کروانے کے لیے سرگرم ہوگئی۔ آئندہ ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف تحریک پیش کی جائے گی جس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ تحریک امریکا اور برطانیہ نے کئی ہفتے قبل پیش کی تھی، پھر فرانس اور جرمنی کو اس معاملے پر ساتھ دینے کے لیے رضامند کیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی واچ لسٹ میں نامزدگی رکوانے کے لیے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے رابطے میں ہیں۔ توقع ہے پاکستان کو واچ لسٹ میں نہیں ڈالا جائے گا۔