خبرنامہ پاکستان

مردان واقعہ افسوسناک ہے،توہین کا غلط الزام لگا کر اختلافات کو ہوادینے کی کوشش کی گئی

لکی مروت (ملت آن لائن + آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مردان واقعہ افسوسناک ہے،توہین کا غلط الزام لگا کر اختلافات کو ہوادینے کی کوشش کی گئی،واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ملزمان کو سزا دی جائے،دینی جماعتوں کا اتحاد سب کی خواہش ہے،سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کا ضامن ہے،خیبرپختونخوا حکومت ناکام ہے،پانچ سالوں میں صوبے کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔منگل کو لکی مروت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مردان واقعہ افسوسناک ہے،توہین کا غلط الزام لگا کر اختلافات کو ہوادینے کی کوشش کی گئی،واقع کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ملزمان کو سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ناموس رسالتؐ کے قانون کو تبدیل نہیں کرسکتا،خیبرپختونخوا حکومت ناکام ہے،پانچ سالوں میں صوبے کو پیچھے دھکیل دیا ہے،دینی جماعتوں کا اتحاد سب کی خواہش ہے،سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کا ضامن ہے۔