خبرنامہ پاکستان

مردان کی عاصمہ سے زیادتی ثابت ہوگئی، ڈی جی پنجاب فرانزک ایجنسی

مردان کی عاصمہ سے

مردان کی عاصمہ سے زیادتی ثابت ہوگئی، ڈی جی پنجاب فرانزک ایجنسی

مردان:(ملت آن لائن) ڈی جی پنجاب فرانزک ایجنسی کے مطابق ڈی این اے کے ذریعے عاصمہ سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔17 جنوری کے روز مردان کے ضلعی ناظم نے دعویٰ کیا تھا کہ 2 روز قبل یعنی 15 جنوری کو قتل کرکے کھیتوں میں پھینکی گئی 4 سالہ بچی عاصمہ سے زیادتی کی گئی جو پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوئی۔جب کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مردان میاں سعید کا مؤقف تھا کہ بچی کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ریپ کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی۔
عاصمہ قتل کیس: علاقے کے تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا، پولیس
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عاصمہ کی مردان میں واقع رہائش گاہ کا دورہ کیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ خیبرپختونخوا پولیس اب تک عاصمہ کے قاتلوں کو گرفتاری نہیں کرسکی ہے اور اس حوالے سصرف زبانی جمع خرچ کیا جارہا ہے۔ پولیس حکام نے گزشتہ روز 200 افراد کے ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کیے تھے جب کہ پولیس کا کہنا ہےکہ اسے عاصمہ فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔
مواد میں جوتے، کپڑے، بستر اور گلاس بھی شامل
جیونیوز کے مطابق عاصمہ قتل کیس میں شواہد اور مواد ڈی این اے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پہنچایا گیا جس میں کپڑے، جوتے، گلاس، بستر اور گلاس شامل تھا۔
مردان: 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا، ضلعی ناظم کا دعویٰ
ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر کے مطابق مواد کے ڈی این اے سے ثابت ہوگیا کہ عاصمہ کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ ڈاکٹر اشرف نے بتایا ڈی این اے کے لیے مقتولہ عاصمہ کے سر کے بال، ناخن اور دیگر مواد بھی بھیجا گیا تھا، بچی کے جسم کے نمونوں کے ڈی این اے سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔
’مواد سے ایک شخص کا ڈی این اے اٹھایا گیا‘
ڈی جی پنجاب فرانزک کے مطابق کے پی کے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے مواد سے ایک شخص کا ڈی این اے اٹھایا گیا ہے، اب اس مواد سے ایک اور شخص کا ڈی این اے لیا جارہا ہے، اگلا مرحلہ عاصمہ کے نمونوں اور مبینہ شخص کے ڈی این اے میچ کرنے کا ہے۔ ڈاکٹر اشرف کا کہنا ہے کہ عاصمہ سے زیادتی ثابت ہونے کی رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کو بھیج دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار سے اتوار کو لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی عاصمہ کی لاش رواں ہفتے 15 جنوری کو کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔