خبرنامہ پاکستان

مردم شماری کے بعد نشستیں بڑھانے کیلئے آئینی ترمیم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) حکومت مردم شمار ی کے لئے الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کے لئے تیار ہو گیا۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے لئے آئینی ترمیم لازم ہو گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق، مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں اور نشستیں 272 سے بڑھانے کے لئے آئینی ترمیم کرنی پڑے گی۔ اگر آئینی ترمیم نہ ہو سکی تو کل نشستوں کی تعداد تبدیل کئے بغیر صوبوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد میں رد و بدل کیا جائے گا۔ آرٹیکل 51 کی شق پانچ کے تحت نئی مردم شماری کی روشنی میں صوبوں کی نشستیں مختص کی جاتی ہیں۔ آرٹیکل 51 کے تحت ہی قومی اسمبلی کی کل جنرل نشستوں کی تعداد 272 ہے۔