خبرنامہ پاکستان

مردم شماری کے پہلے مرحلے میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) ادارہ شماریات کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں رہ جانے والے گھرانوں کیلیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ شیڈول کے تحت مردم شماری کا پہلا مرحلہ 14 اپریل کو مکمل ہونا تھا، توسیع کے بعد پہلے مرحلے میں کسی وجہ سے رہ جانے والے افراد ٹول فری نمبر پر 20 اپریل تک رابطہ کر سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں ملک کے 63 اضلاع میں مردم شماری ہو رہی ہے۔