خبرنامہ پاکستان

مردم شماری 15مارچ سے شروع ہوگی

وفاقی حکومت:(ملت+اے پی پی) نے مردم شماری 15مارچ سے شروع کرانے کی سپریم کورٹ کو تحریری یقین دہانی کرادی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے اپنی یقین دہانی پر من و عن عمل درآمد نہ کیا تو توہین عدالت کی مرتکب ہوگی ۔ سپریم کورٹ میں مردم شماری میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جس میں وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرادی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کوتحریری یقین دہانی کرائی کہ مردم شماری 15مارچ سے شروع ہوکر دو ماہ میں مکمل کرلی جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے ریمارکس دیے کہ امید ہے حکومت اپنی یقین دہانی پر عمل درآمد کرائے گی، عمل درآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے ۔ حکومت نے اپنی دی گئی یقین دہانی پر من و عن عملدرآمد نہ کیا تو توہین عدالت کی مرتکب ہوگی ۔ گزشتہ سماعت پرسپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کوہدایت کی تھی حکومت آئندہ سماعت تک یہ بتائےکہ مردم شماری کب کرائےگی ، حکومت کی طرف سے جواب نہ آنےپروزیراعظم کوطلب کیاجائےگا ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی طرف سے تحریری یقین دہانی کےبعد سپریم کورٹ نے مردم شماری ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ۔