خبرنامہ پاکستان

مریم عدالتی کارروائی نشر کرنے کیلئے درخواست دیں ورنہ ہم دیں گے: فواد چوہدری

مریم عدالتی کارروائی

مریم عدالتی کارروائی نشر کرنے کیلئے درخواست دیں ورنہ ہم دیں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست دینے کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دے دی۔
مریم نواز نے احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کردیا
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنےکی درخواست دیں، 72 گھنٹوں میں نوازشریف اور مریم نوازنے درخواست نہ دی تو ہم قدم اٹھائیں گے اور تحریک انصاف احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشرکرنےکیلئےدرخواست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کبھی نہیں چاہیں گے کہ عدالتی کارروائی براہ راست نشرکی جائے، کل باپ بیٹی احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کررہے تھے لیکن آج جب عدالت لگی توان کی زبان سے اس کے بارے میں ایک لفظ نکلا، نہ ہی نوازشریف اور مریم نوازنے عدالت سے درخواست کی۔