خبرنامہ پاکستان

مریم نوازپر 7ارب ڈالرکےامریکی فنڈمیں کرپشن کاالزام

مریم نوازپر 7ارب ڈالرکےامریکی فنڈمیں کرپشن کاالزام
کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے امریکا سے لڑکیوں کی تعلیم کے7 ارب روپے کے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں امریکا سے لڑکیوں کی تعلیم کے7 ارب روپے کے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن کے معاملہ پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف فوری سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 23 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے معاہدے”لیٹ گرلز لرن” اور فنڈز کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کرچکی ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ اور دیگر کو خط لکھ دیئے ہیں جواب کا انتظار ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نےجون 2016میں مشل اوباما کے ساتھ امریکا میں نیوز کانفرنس کی جسمیں”لیٹ گرلز لرن” مہم کا اعلان کیا اور امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشیل اوبامہ نے مریم نواز کو پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے 70 ملین ڈالرز کے فنڈز دیے تھے مگر پھر دو لاکھ لڑکیوں کی تعلیم وبہبود کا معاہدہ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب سے 70 ملین ڈالرز کے فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے ، اور پوچھا جائے کہ مریم نواز نے سرکاری عہدے کی بغیر کس حیثیت سے معاہدہ کیا۔درخواست میں وفاقی وزارت خزانہ ، مریم نواز اور نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔