خبرنامہ پاکستان

مریم نوازکو صدر بنانے پر پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ، شہبازشریف مضبوط امیدوار

مریم نوازکو صدر بنانے پر پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ، شہبازشریف مضبوط امیدوار

اسلام آباد :(ملت آن لائن) نوازشریف کی پارٹی سربراہی کے لیے بھی نااہل قرار دیے جانے کے بعد شہباز شریف ن لیگ کی صدارت کے مضبوط امیدواربن گئے جبکہ مریم نوازکو صدر بنانے پر پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی صدارت کا تاج کس کے سر سجے گا، ن لیگ کے اگلے صدر کیلئے اہلیہ کلثوم نواز، شہباز شریف اور مریم نواز کا نام زیر غور ہیں۔ نوازشریف کی پارٹی سربراہی کے لیے بھی نااہلی کے بعد شہبازشریف ن لیگ کی صدارت کے مضبوط امیدواربن گئے، چوہدری نثار سمیت مرکزی رہنما شہبازشریف کی صدارت کے حامی ہیں۔ دوسری جانب مریم نواز کو صدر بنانے پر پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ ہیں ،ایازصادق کے ذریعے چوہدری نثار سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی جاہی ہیں۔ مسلم لیگ ن لیگ کا بڑا گروپ چوہدری نثارکےموقف کا حامی بن گیا، چوہدری نثار کا نوازشریف کی پالیسیوں سے اختلاف ہیں لیکن اختلاف کےباوجود ن لیگی رہنما چوہدری نثار سے رابطے میں ہیں۔ نوازشریف نے بھی قریبی رفقا اور اہم رہنماؤں سے رابطے تیز کردیئے ہیں اور نئے پارٹی صدر اور قائم مقام صدر کیلئے مشاورت شروع کردی ہیں ، نواز شریف کا احتساب عدالت پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس جانے کا امکان ہے ، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے باضابطہ مشاورت کریں گے۔
انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کیلئے نااہل قرار
یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس 2017 کا فیصلہ سنایا گیا، جس کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نااہل قرار پائے اور 28 جولائی کے بعد ان کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔