خبرنامہ پاکستان

مریم نواز نے این اے ایک سو پچیس سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

مریم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے عدالت پہنچیں تو ان آمد سے قبل سیکیورٹی کے انوکھے اقدامات کیے گئے، سراغ رساں کتوں نے کمرہ عدالت میں انٹری دیدی، کمرہ عدالت ہی نہیں جج کی کرسی کے نیچے بھی جاگھسے جس پر کمرے میں موجود دیگر امیدواروں نے بھرپور احتجاج کیا ۔

این اے ایک سو پچیس سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے معاملہ پر عدالتی عملے کا وقت سے پہلے مریم نواز کے کاغذات کی جانچ پڑتال سے انکار کردیا، عدالتی عملے نے کہا آپ کو ایک بجے کا وقت دیا گیا ہے، مریم نواز کا کہنا تھا والدہ کی عیادت کے لئے کل لندن جانا ہے، میری حاضری لگالیں،وکلاءکی ٹیم موجود رہے گی۔

اس موقع پر مریم نواز نے شیخ رشید کی اہلیت کے فیصلے کے سوال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کے فیصلے کوسننا بھی گوارا نہیں کیا، پورے پاکستان کومعلوم تھا فیصلہ کیا آئے گا، اسی نظام کے لئے نوازشریف آج کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے اور بیٹی کے مقدموں کاسامنا کررہا ہے، وزیراعظم کو ٹشو پیپرکی طرح پھینکنے کی روایت کیخلاف ہیں ، آمر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی، کروڑوں ووٹ لینے والا نااہل ٹھہرا۔