خبرنامہ پاکستان

مریم نواز نے پانی بحران کا ممکنہ حل بتادیا.

یاد رکھو!

مریم نواز صاحبہ الیکشن جیت کر اسمبلی پہنچیں گی تو کیا کریں گی؟ آر او کے سوالات پر مریم نواز کے وکلا نے اعتراض کردیا۔

میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے ایک سو پچیس سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچیں تو ریٹرننگ افسر نے سوال کیا کہ مریم نواز صاحبہ! الیکشن جیت گئیں تو کیا کریں گی؟ تاہم ریٹرننگ افسر کے سوالات پر مریم کے وکلا کا اعتراض کردیا۔

ریٹرننگ افسر نے سوال کیا کہ پانی بحران سے کس طرح نمٹیں گی جس پر مریم نے جواب دیا کہ نئے ڈیم بننے چاہئیں، ریٹرننگ افسر نے پوچھا کہ بھارت اور افغانستان کی پالیسی کو کیسے دیکھتی ہیں؟ جس پر مریم کے وکلا نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں جبکہ مریم کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی نہیں ہونی چاہیئے۔