خبرنامہ پاکستان

مریم نواز چین کا دورہ کریں گی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پاکستان کے دورے پر آیا چین کی کمیونسٹ پارٹی کا وفد مریم نواز سے متاثر نکلا۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر چینی وفد کے اصرار پر مریم نواز نے خصوصی طور پرشرکت کی۔ نائب وزیر ژینگ ژیاؤ سانگ کا کہنا تھا پاکستان کی ابھرتی ہوئی قیادت سے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وفد نے مریم نواز کو گورننس اورکمیونسٹ پارٹی میں اصلاحات کے جائزہ کیلئے دورہ چین پر بھیجنے کی درخواست کی۔ وزیراعظم نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز 2017 میں چین کا دورہ کریں گی۔ ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری اور دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔