خبرنامہ پاکستان

”مریم نواز کامیاب سیاستدان ثابت ہونگی“

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پاکستان کے دورے پر آئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ذاتی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ترک صدر کو بتایا کہ ان کے بیٹے سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں تاہم ان کی بیٹی مریم نواز کو سیاست میں دلچسپی ہے۔ یہ بات سن کر ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ آپ کی صاحبزادی سیاسی شعور رکھتی ہیں۔ امید ہے کہ آپ کی بیٹی سیاست میں کامیاب رہے گی۔