خبرنامہ پاکستان

مریم نواز کا عمران کو مبارکباد کا پیغام

اسلام آباد: (آئی این پی) خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخاب میں نواز لیگ کی کامیابی پر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے آٹھ پشاور کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔ اس حوالے سے اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا ہے کہ مخالفین کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانے سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا اللہ اکبر ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے پی ایم ایل این فیملی کو مبارک ، کوئی اور نہیں بس شیر ۔