خبرنامہ پاکستان

مریم نواز کی احتساب عدالت کے 2 فروری کے حکم کوچیلنج کرنےکی درخواست سماعت کےلیےمقرر

اپنی ہی

مریم نواز کی احتساب عدالت کے 2 فروری کے حکم کوچیلنج کرنےکی درخواست سماعت کےلیےمقرر

اسلام آباد :(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت کے 2فروری کےحکم کوچیلنج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت کے 2فروری کےحکم کوچیلنج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ اسلام آبادہائیکورٹ کاڈویژن بینچ آج12بجے کیس کی سماعت کریگا، ڈویژن بینچ میں جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔ گذشتہ روز مریم نواز نے احتساب عدالت کے2فروری کاحکم کوچیلنج کیا تھا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ احتساب عدالت نے2فروری کوویڈیولنک پرلندن سےبیان ریکارڈکرانے کاحکم دیا تھا، احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ کالعدم قراردے اور 2فروری کے فیصلے میں ترمیم کا حکم بھی دے۔ مریم نوازکی درخواست میں احتساب عدالت ،چیئرمین نیب،وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایون فیلڈریفرنس، غیرملکی گواہوں کے بیانات ویڈیولنک پر ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور
یاد رہے کہ شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈریفرنس پر احتساب عدالت نے غیرملکی گواہوں کے بیانات ویڈیولنک پر ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کرلی تھی اور کہا تھا کہ گواہ پاکستانی ہائی کمیشن میں بیٹھ کربیان ریکارڈکرائیں گے۔ خیال رہے کہ نیب کی جانب سے بیرون ملک 2گواہان رابرٹ ریڈلی اور اختر راجہ کے ویڈیولنک کے ذریعے بیانات ریکارڈکرانےکی درخواست دی گئی تھی۔