خبرنامہ پاکستان

مریم کی قوم سے دعا کی اپیل

چیف جسٹس کے

لاہور:(آئی این پی) مریم نواز نے قوم سے وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعائیں ادویات سے زیادہ مؤثر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہوگی جب کہ لاکھوں لوگ وزیراعظم نوازشریف کے لیے دعاگو ہیں، انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے کیوں کہ دعائیں ادویات سے زیادہ موثر ہیں۔