خبرنامہ پاکستان

مری:پھر برفباری، سیاحوں کی آمد جاری

مری: (ملت+اے پی پی) سیاحوں کا سیلاب پھر امڈ آیا۔ سب نے چھٹی کے روز دل کھول کر موسم کا لطف اٹھایا۔ مری کی سڑکوں پر سیاح ہی سیاح نظر آئے۔ تل دھرنے کی جگہ تک نہ رہی۔ بچے ہوں یا بڑے سب نے ہی سنڈے کو بھرپور فن ڈے کے طور پر منایا۔ شام کو دوبارہ برفباری شروع ہوئی تو لوگوں میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اسے بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔ ٹھنڈے ٹھار موسم میں مچھلی اور چکن کڑاہی کھانے کا ناغہ بھی نہیں ہونا چاہئے۔ سو آرڈر پر آرڈر چلے۔ ڈرائی فروٹ کی بھی خوب مانگ ہے اور شاپنگ بھی ہوئی۔ سیاح خوش ہیں۔ مری کے تمام ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس بھر گئے ہیں۔ ہاؤس فل کے بورڈ بھی لگ گئے ہیں۔