خبرنامہ پاکستان

مسئلہ فلسطین حل نہ ہونا اقوام عالم کی مشترکہ ناکامی ہے،ملیحہ لودھی

اکستان سلامتی کونسل

نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مشرقی یروشلم آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل نہ ہونا اقوام عالم کی مشترکہ ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اندوہناک داستان ہے، پائیدار امن کے لیے آزاد فلسطینی ریاست ضروری ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست 1967 کی جغرافیائی حد بندی پرقائم کی جائے، مشرقی یروشلم آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ چند ممالک کی منفی پالیسیوں نے خطے کو مزید غیرمستحکم کردیا، اسرائیل کو فوراً گولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ علاقے خالی کرنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی تسلط نے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 11 نومبرکو اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کو دی جانے والی امداد میں اضافہ کردیا۔