خبرنامہ پاکستان

مسئلہ کشمیرکےحل کےسواء کوئی معاہدہ قابل قبول نہیں: سراج الحق

کراچی: (اے پی پی) نمائش چورنگی پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے تحت خواتین مارچ کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں حکمران سو رہے ہیں جبکہ کراچی میں ایمان اور وطن کی محبت میں خواتین جاگ رہی ہیں اور کشمیر کی آزادی کے لئے نظریاتی طور پر لڑ رہی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر کشمیر میں ہونے والی جنگ پاکستان کی ہے تو پھر ہمیں اس سے علیحدہ نہیں رہنا چاہئے، وزیر اعظم نواز شریف مودی کے دوست اور کاروباری پارٹنر بننے کی بجائے محمد بن قاسم بنیں۔