خبرنامہ پاکستان

مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریں گے،پاکستان

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدلباسط نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریں گے‘ آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے دائمی طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا‘ بھارت اور پاکستان مسائل اور تنازعات پرامن طریقے سے حل کریں گے۔ نئی دہلی میں یوم پاکستان پر پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے دائمی طور پر ختم نہیں کیاجاسکتا۔ یقین ہے جو جدوجہد کشمیری کررہے ہیں وہ انشاء اﷲ کامیاب ہوگی۔ امید کرتے ہیں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان مسائل اور تنازعات پرامن طریقے سے حل کریں گے۔ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریں گے