خبرنامہ پاکستان

مسافر کوچ موٹرسائیکل کو ٹکر؛ 4 افراد جاں بحق

مسافر کوچ موٹرسائیکل کو ٹکر؛ 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد(ملت آن لائن) اسلام آباد سے بورے والا جانے والی مسافر کوچ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد سے بورے والا جانے والی مسافر کوچ چیچہ وطنی روڑ پر موٹوسائیکل کو بچاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئی اور شدید دھند کے باعث کوچ سے مزید گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں4 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

……………
…اس خبر کو بھی پڑھیے…پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند

لاہور (ملت آن لائن) پنجاب میں شدید دھند کے باعث حادثات کے دوران چار افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے، نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس نے محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں کو رات گئے دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شاہراہوں پر حدنگاہ بہت زیادہ کم ہونے کے باعث حادثات پیش آئے۔ راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس اور کیری ڈبے کے درمیان سوہاوہ میں تصادم ہوا، دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک کی روانی میں مشکلات ، نارووال کے قریب حادثے میں 3 موٹر سائیکل سوار زخمی
بورے والا میں چیچہ وطنی روڈ پر دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی، دو افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ 17 زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، صادق آباد میں چندرامی روڈ پر دو ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ بہاولنگر میں گردھاری والا کے قریب گنے سے لوڈ ٹرالے سے ایمبولنس کی ٹکر ہوگئی۔ ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے، ایمبولینس بہاولپور سے بہاولنگر ڈیڈ باڈی لے کر آرہی تھی۔ بہاولنگرکی تحصیل چشتیاں میں چک عبداللہ کے قریب گنے سے بھرے ٹرالر سے پانچ گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ آٹھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نارووال میں نیو لاہور روڈ پر دھند کے باعث تین گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔