خبرنامہ پاکستان

مسلم اُمہ کی قیادت سے شہبازشریف کی ملاقاتیں

مسلم اُمہ کی قیادت سے شہبازشریف کی ملاقاتیں
اسلام آباد(ملت آن لائن)ترک اور فلسطینی صدور سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقاتیں، بیت المقدس کے حوالے سے امریکی اعلان کی شدید مذمت ،اوآئی سی اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مرکزِ نگاہ بن گئے۔ مسلم قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری،وزیراعلیٰ پنجاب کی او آئی سی کے اجلاس سے قبل مسلم اُمہ کی نمایاں قیادت سے ملاقاتیں انٹرنیشنل میڈیا کیلئے مرکزِ نگاہ بن گئیں۔ترک صدر کی جانب سے ا و آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خصوصی پذیرائی حاصل ہوئی ۔جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ خصوصی دعوت نامہ پر شہبازشریف کی شرکت پر اظہارتشکر کیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا ہرمشکل گھڑی میں پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے کھڑا ہے،ہم کسی بھی ایسے اقدام کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں جس سے فلسطین کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو۔اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پورے عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے۔مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطی میں امن کوسبوتاژکرسکتا ہے‎-