خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ(ن) تنگ نظروں کی جماعت، اس سے مفاہمت نہیں ہوسکتی: چانڈیو

کراچی (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ن لیگ تنگ نظروں کی جماعت ہے، ان سے مفاہمت نہیں ہوسکتی،اب مفاہمت جمہوریت کیلئے ہے ن لیگ سے اب جھگڑا ہے،ن لیگ کو اب جانا پڑے گا،آصف زرداری کی آمد سے کارکنان بہت خوش ہیں،مخالف کیمپوں میں بہت مایوسی ہے، بلاول بھٹوزرداری پارٹی سربراہ ہیں،آصف زرداری کی رہنمائی حاصل رہے گی۔وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے آنے سے کیس پریشانی اور کیس غصہ فطری ہے،بلاول نے آصف زرداری کے آنے کا اعلان کیا تو وفاقی وزیروں کے چہرے پر غصہ آگیا،آصف زرداری کی کوششیں جمہوریت کیلئے ہیں،اب مفاہمت جمہوریت کیلئے ہے ،ن لیگ سے اب جھگڑا ہے،ن لیگ کو اب جانا پڑے گا،ن لیگ عقل کے اندھوں کی جماعت ہے،ن لیگ تنگ نظروں کی جماعت ہے،مفاہمت نہیں ہوسکتی،یہ تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں کہ ملک دشمنوں کے خلاف سب ادارے ساتھ ہیں،کل کاروائی کے بعد شام کو جیسی وضاحتیں آئیں ان سے معاملہ تھم گیا ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی میں امن سے کامیابیاں حاصل ہوئیں،ن لیگ کے دور میں عمران خان کے مارچ پر پیپلزپارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا،پیپلزپارٹی نے سیاسی طور پر کبھی اکیلے اڑان کا نہیں سوچا اکیلئے اڑان والوں نے دیکھ لیا کہ ان کو نقصان ہوا،جمہوریت پسند جماعتیں ہمارے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کرینگی،بے پناہ قربانیاں دینے پر پولیس اور رینجرز کو سلام پیش کرتا ہوں،وزیراعظم نے کہا ہے آصف زرداری کی واپسی اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا بلاول بھٹو سربراہ ہیں،آصف زرداری کی رہنمائی حاصل رہے گی،چوہدری نثار جو بھی کریں،وزیراعظم ان کو روکنے کی جرات نہیں کرتے،وزیراعظم کہتے ہیں چوہدری صاحب یہ نہ کریں وہ کہتے ہیں کروں گا،آصف زردرای کی آمد سے کارکنان بہت خوش ہیں،مخالف کیمپوں میں بہت مایوسی ہے،جمہوریت پسند دوست خوش اور مخالفین پریشان ہیں،ہماری مفاہمت کا فائدہ نوازشریف کوپہنچا۔(خ م)