خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ(ن) نے پارلیمنٹ کونظراندازکردیا ہے،نعیم الحق

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے پارلیمنٹ کو نظرانداز کر دیا ہے، اپوزیشن نے جب بھی کوئی مسئلہ اٹھایا حکومت نے نظرانداز کیا، ہمیں الزامات کے نہیں سوالات کے جواب چاہئیں۔پیر کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا مشورہ اچھا ہے لیکن (ن) لیگ پارلیمنٹ کی بات سنتی کہاں ہے، عمران خان قومی اسمبلی میں بات کریں گے اور صاف بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے پارلیمنٹ کو نظرانداز کر دیا ہے، اپوزیشن نے جب بھی کوئی مسئلہ اٹھایا حکومت نے نظرانداز کیا، ہمیں الزامات کے نہیں سوالات کے جواب چاہئیں۔(اح)