خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما کا قاتل بیٹا نکلا

مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما کا قاتل بیٹا نکلا

حیدرآباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ فنکشل کے رہنما سائرہ نصیر کے قتل کا راز فاش ہوگیا ۔ مقتولہ کو ان کے بیٹے نے قتل کیا اور بعد میں لاش گاڑی میں رکھ کر جلا دی ، پولیس کو چند روز قبل گاڑی سے سائرہ نصیر کی جلی ہوئی لاش ملی تھی جس کے بعد اس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور شک کی بنا کر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما سائرہ نصیر کے قتل کیس کے سلسلے میں ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما سائرہ نصیر رواں ماہ لاپتا ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کی مسخ شدہ لاش 7 دسمبر کو برآمد ہوگئی۔ پولیس نے سائرہ نصیر قتل کیس میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کے بیٹے فہد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے گزشتہ رات مقتولہ سائرہ نصیر کے بیٹے فہد کو تفتیش کے لیے طلب کیا اور تفتیش کے بعد حراست میں لے لیا۔ سائرہ نصیر کے قتل میں ان کے بیٹے فہد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جس پر اسے باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ اس حوالے سے آج اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔