خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان لفظی جنگ میں شدت

اسلام آباد:(آئی این پی )مسلم لیگ کے رہنما طلال چودھری نے تحریک انصاف سے متعدد سوالوں کے جواب طلب کر لئے ، عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کے بعد لفظی جنگ میں اور بھی شدت آ گئی ہے ، شکوہ اور جواب شکوہ کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے ۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے رکن قومی اسمبلی مریم اورنگ زیب کے ساتھ پریس کانفرنس کی ۔ دوران پریس کانفرنس طلال چوہدری نے نہ صرف تنقید کے نشتر چلائے بلکہ کئی سوالوں کے جواب بھی طلب کئے ، طلال چوہدری نے کہا جہانگیر ترین نے قرضے کیوں معاف کرائے ؟ ۔ علیم خان نے اثاثے کیوں چھپائے ؟ بتاؤ تو سہی ، طلال چوہدری عمران خان سے یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ زرداری صاحب سے کس شرط پر دوستی ہوئی ؟ طلال چودھری نے اس سوال کا بھی جواب مانگا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے قربت پر عمران خان اتنا خوش کیوں ہیں ؟ طلال چوہدری نے کہا عمران خان نے کل یوم مزدور پر اپنے جہاز والے دوست جہانگیر ترین کو بچانے کیلئے یوم امیر منایا ۔