خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو کمزور کیا: شبلی فراز

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو کمزور کیا: شبلی فراز

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے،نواز شریف پر سخت وقت آیا تو انہیں جمہوریت یاد آرہی ہے، نواز شریف کا یہ کہنامذاق ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے، نواز شریف پر سخت وقت آیا تو انہیں جمہوریت یا آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط ہونا چاہیے، یہ مذاق ہے کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر بڑے الزامات ہیں، جب سب کا احتساب ہو گا تو جمہوریت مضبوط ہو گی۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اب دیوار توڑ کر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب ریفرنس میں ان کے خلاف فیصلہ لازم ہے اور وہ مشکل میں ہیں لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ فوج، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پیپلزپارٹی اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، جنرل اسلم بیگ کے ساتھ مل کر بے نظیر کی حکومت کے خلاف نوازشریف ہی کھڑے ہوئے، ججوں پر دباؤ ڈال کر بے نظیر کو سزا بھی دلوائی، یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے میں بھی ان ہی کا ہاتھ تھا اب پیپلزپارٹی کے ان کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اعتزاز احسن جارحانہ سیاست کا مشورہ اپنی قیادت کو دیں، چوہدری نثار

بیرسٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ نوازشریف شیڈو باکسنگ کررہے ہیں انہیں ہرکونےاور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، ان کی اپنی حکومت ہونے کے باوجود کہتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہورہی ہے اور وہ بتائیں کہ حکومت ان کی اپنی ہے تو جمہوریت کو کس طرح خطرہ ہوسکتا ہے اور نام لیں کہ آصف زرداری کس کے کہنے پر ان کے خلاف بات کررہے ہیں۔