خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ (ن) عدالت عظمیٰ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے: مزاری

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدالت عظمیٰ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے ، مسلم لیگ (ن) ماضی میں بھی سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ رکھتی ہے ،خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے بیانات پر بار کونسلز کو نوٹس لینا چاہیے ۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایوان کو چلانے میں سنجیدہ نہیں ، وزیراعظم جب خود آتے ہیں تب بھی کورم پورا نہیں ہوپاتا، حکومتی اراکین کو جانے کیا مسئلہ ہے جب لیڈر آف دی ہاؤس ہی ایوان کو سنجیدگی سے نہیں لیتا تو باقی کیا لیں گے ، حکومت بینچوں پر صرف شیخ آفتاب بیٹھے نظر آتے ہیں ، ایوان کو اپوزیشن چلا رہی ہے ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدالت عظمیٰ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے ، مسلم لیگ (ن) ماضی میں بھی سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ رکھتی ہے ،خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے بیانات پر بار کونسلز کو نوٹس لینا چاہیے ۔