خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا

رشید کو خود

لاہور :(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جس طرح حنیف عباسی کو رات11 بجے سزا سنائی گئی، اسی طرح عجلت میں آج شہبازشریف کی گرفتاری ہوئی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پرایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کی جاسکتی.

انھوں نے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے شہبازشریف کو گرفتارکیا گیا.

سابق وزیر قانون کو کہنا تھا کہ اقتدارمیں رہتے شہبازشریف نے کمپنی کیس میں کرپشن کی نشان دہی کی تھی، آج سیاسی انتقام پرمبنی کارروائی کی گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ کہانی اپنےانجام کو پہنچےگی، یہ اقدامات حکومت کو بچا نہیں سکیں گے.

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

شہباز شریف کوصاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی.

ادھر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور بیورو کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے.