خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ (ن) نے نیب کے پرکاٹے تو بھرپورمخالفت کریں گے، عمران خان

اسلام آباد:(آئی این پی) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ چیئرمین نیب کو وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب دھمکیاں دے رہے ہیں اور اگر مسلم لیگ (ن) نے نیب کے پرکاٹے تو بھرپور مخالفت کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کرپشن ملک کو کھوکھلا کردیتی ہے، ملک میں ہر روز 8 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔ ان کے سیاست میں آنے کا مقصد بھی ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا تھا، ہم خیبر پختون خوا میں احتساب کا ایک آزاد ادارہ بنانا چاہتے تھے، اسی لئے ہم نے احتساب کمشنر اور ڈی جی نیب کی اسمبلی سے منظوری لی، انہوں نے احتساب سیل کے سربراہ حامد خان کی مکمل حمایت کی۔ اینٹی کرپشن نچلےلیول پرکام کرتی ہے،احتساب کمیشن سیاستدانوں سےمتعلق کام کرتاہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ حکومتی وزیر کو پکڑا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی احتساب سیل حامد خان کو حکومت سے کوئی شکوہ نہیں تھا ، انہیں اختیارات پرمسئلہ تھا، نیب میں نوازشریف اوراپوزیشن لیڈرکے خلاف کیسز ہیں لیکن ان کی صوبائی حکومت کے کسی عہدے دار کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں۔ وہ خود کمیٹی کی سربراہی کریں گے اور ترامیم کا جائزہ لیں گا، آزاد احتساب میں اگر کوئی ترمیم رکاوٹ بنے گی تو ہم اسے دور کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ چیئرمین نیب کووزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب دھمکیاں دے رہے ہیں، احتساب کے راستے میں رکاوٹ کی سخت مخالفت کریں گے، اگر مسلم لیگ (ن) نے نیب کے پرکاٹے تو بھرپور مخالفت کریں گے۔