خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ (ن) کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہی، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کبھی

مسلم لیگ (ن) کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہی، نواز شریف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کبھی بھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہی۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف اور اس سے شدید نفرت کرتی ہے، ہماری پارٹی کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہوئی، سینیٹ الیکشن میں جن پارٹیوں سے زیادتی ہوئی ہے ہم ان کے ساتھ ہیں، ہم سمجھتے ہیں اس حوالے سے کارروائی ہونی چاہیے۔ سیاسی جماعتیں اس بارے میں کوئی لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔ بعد ازاں پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نواز شریف سے پارٹی کارکنوں اور وکلا ء نے ملاقات کی، جس میں خواتین کارکنان نواز شریف کے سامنے پھٹ پڑیں اور انہوں نے گلے شکوے شروع کردیئے، ایک خاتون کارکن نے کہا کہ پشاور کے جلسے میں ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا۔ مردوں نے ہمیں بہت تنگ کیا، تحریک انصاف والے کہتے ہیں آپ کی پارٹی کیا کررہی ہے، جس پر نواز شریف نے بھرپور قہقہہ لگا کر پوچھا کہ ہماری پارٹی کیا کررہی ہے؟۔