خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزید دستاویزات دینا ہیں: نعیم الحق

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں نے مزید دستاویزات دینا ہیں ، جب ریفرنس دائر کئے جارہے تھے توتب دستاویزات کدھر تھیں، تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے اس رویے کی بھرپور مذمت کرتی ہے، اکرم شیخ کی جانب سے تاخیری حربہ استعمال کیا جا رہا ہے ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کے وکیل بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ جہانگیر ترین ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا تاہم مگر اکرم شیخ کی جانب سے تاخیری حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ان کو آخری مہلت دی ہے کہ اٹھارہ جنوری تک تمام دستاویزات مکمل کر لی جائیں۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں پر برہمی کااظہار کیا ۔ تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے اس رویے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ سپریم کورٹ میں بھی وزیر اعظم کی جانب سے جھوٹی دستاویزات جمع کرائی گئیں۔امید کرتے ہیں فیصلہ حق اور سچ کا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آنے والے الیکشن صاف اور شفاف ہوں ، الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے کہ اگلے الیکشن میں دوہزار تیرہ والی کوتائی نا ہو۔