خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحیلہ مگسی کے خلاف نیب انکوائری کا آغاز

مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحیلہ مگسی کے خلاف نیب انکوائری کا آغاز

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر راحیلہ مگسی پر غیر قانونی اثاثہ جات بنانے پر نیب انکوائری کا آغاز ہوگیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سینیٹر راحیلہ مگسی نے سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں زمین کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔

راحیلہ مگسی پر الزام ہے کہ زرعی زمین کی خریداری میں کرپشن کی اور 2700 ایکٹر سے زائد اراضی اپنے اور اہل خانہ کے نام پر لی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ راحیلہ مگسی نے بطور ضلع ناظم کروڑوں روپے کے فنڈ جاری کیے اور ترقیاتی کاموں کے منصوبے اپنے قریبی ساتھیوں کو دئیے۔

اینٹی کرپشن حکام نے سینیٹر راحیلہ مگسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر راحیلہ مگسی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب سے حکومت سنبھالی ہے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک جال بچھا دیا ہے جس سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور لوگ خوشحال ہو رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی اور ملک بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔