خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ (ن) کی عمران خان کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی تیاری

لاہور: (اے پی پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کرنے کا اشارہ دیا تو حکمران جماعت مسلم لیگ ن بھی میدان میں آ گئی ہے۔ مسلم لیگ ن نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ ریفرنس میں آف شور کمپنیوں ، بیرون ملک فلیٹس کی خریداری سمیت بنی گالہ کی رہائش گاہ اور ذرائع آمدن پر بھی بات ہو گی۔ مسلم لیگ ن کے قانونی ماہرین نے عمران خان کے اثاثوں کے حوالے سے معلومات بھی اکٹھی کر لی ہیں۔