خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی نثار احمد تحریک انصاف میں شامل

مسلم لیگ (ن) کے رکن

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی نثار احمد تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گرادی۔ پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حلقہ این اے81 فیصل آباد سے (ن) لیگ کے ایم این اے نثار احمد جٹ کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق اعلان کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ عمران خان نے ڈاکٹر نثار جٹ اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل ثابت کرے گا کہ ڈاکٹر نثار جٹ کا مافیا سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ درست ہے، ڈاکٹر نثار جٹ مافیا کے خلاف ایک جدوجہد کا حصہ بنے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ قاتل، قبضہ مافیا اور منی لانڈرنگ کرنے والوں نے سیاست پر قبضہ کر رکھا ہے،عوام کے نام پر ذاتی مفادات سمیٹنے کی بدترین رسم پروان چڑھائی جا رہی ہے جب کہ قوم تبدیلی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور ہم بھی عوام میں جانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ضلع کی سطح تک جاؤں گا اور عوام کو تبدیلی کیلئے تیار کروں گا اور اگلے مہینے مینار پاکستان پر جلسے سے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ ڈاکٹر نثار جٹ نے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہاراور پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا۔