خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ ن کے ر ہنما نعیم علوی بھارت میں انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے ر ہنما نعیم علوی بھارت میں انتقال کرگئے

لاہور(ملت آن لائن) شاہجہاں پارک کے رہائشی 45 سالہ نعیم علوی گزشتہ ایک سال سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔مرحوم پی پی 146 سے ن لیگ چیف کوآرڈی نیٹر تھے، 6 دسمبر کو لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے بھارت گئے تھے مگر جانبر نہ ہوسکے نعیم علوی 6 دسمبر کو لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے دہلی گئے، 21 دسمبر کو لیور ٹرانسپلانٹ ہوا جس کے بعد ہوش میں نہ آ سکے اور گزشتہ صبح خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی میت آج براستہ واہگہ بارڈر لاہور لائی جائیگی، نماز جنازہ مشتاق کالونی قبرستان میں بعد از نماز ظہر ادا کی جائیگی۔ مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ نعیم علوی کے بھائی نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ مرحوم کو 2 سال پہلے ہیپاٹائٹس سی ہوا جس سے جگر کا مسئلہ بنا اور ڈاکٹروں نے لیور ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا۔

……………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…قومی شناختی کارڈ کے پہلے پانچ ہندسے انتہائی اہم

اسلام آباد (ملت آن لائن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جاری ہونے والے کمپیوٹررائزڈ قومی شناختی کارڈز میں ہماری شناخت کے حوالے سے بہت کچھ درج ہے تاہم ان کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ کمپیوٹررائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی ایس) میں 13 ہندسوں پر مشتمل نمبرز ہر شہری کو الگ الگ جاری کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے پہلے 5 ہندسے زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ ان میں کسی بھی پاکستانی شہری کی مکمل تفصیلات درج ہوتی ہیں۔ ان 5 ہندسوں میں سے سب سے پہلا ہندسہ کارڈ ہولڈر کے صوبے کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر شناختی کارڈ نمبر 1 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہری صوبہ خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے۔ اسی طرح 2 قبائلی علاقوں (فاٹا)، 3 پنجاب، 4 سندھ، 5 بلوچستان، 6 اسلام آباد اور 7 کا مطلب ہے کہ کارڈ ہولڈر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ ان پانچ ہندسوں میں سے دوسرا عدد ڈویژن، تیسرا ڈسٹرکٹ، چوتھا تحصیل اور پانچواں یونین کونسل کو ظاہر کرتا ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ نمبرز کے درمیانی حصے میں شامل 7 ہندوسوں کا کوئی خاص مطلب نہیں ہوتا تاہم آخری نمبر کارڈ ہولڈر کی جنس کو ظاہر کرتا ہے۔ مرد شہریوں کو طاق اعداد جیسے 1، 3، 5، 7 اور 9 جبکہ خواتین شہریوں کو جفت اعداد جاری کیے جاتے ہیں۔ نادرا کی جانب سے ہیجڑوں کیلئے ان کی خواہش کے مطابق طاق یا جفت نمبرز ایشو کیے جاتے ہیں۔