خبرنامہ پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے 2 اراکین قومی اسمبلی کی پارٹی چھوڑنے کی تردید

مسلم لیگ (ن) کے 2 اراکین

مسلم لیگ (ن) کے 2 اراکین قومی اسمبلی کی پارٹی چھوڑنے کی تردید

اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی رضا حیات ہراج اور رانا قاسم نون نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں جانے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

رضا حیات ہراج کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب رانا قاسم نون نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ کل بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور انہیں میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔

رانا قاسم نون کا مزید کہنا تھا کہ وہ سیاسی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ رانا قاسم نون این اے 153 (ملتان) سے جبکہ رضا حیات راج این اے 156 (خانیوال) سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔