خبرنامہ پاکستان

مسٹرجسٹس ثاقب نثارنےقائمقام چیف جسٹس آ ف پاکستان کاحلف اٹھالیا

لاہور: (اے پی پی ) سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آ ف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس ثاقب نثار سے بطور قائمقام چیف جسٹس آ ف پاکستان کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز جسٹس گلزار احمد،جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس اقبال حمیدالرحمن،جسٹس عمر عطاء بندیال،جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود سمیت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز جسٹس شاہد حمید ڈار،جسٹس محمد یاور علی،جسٹس سردار محمد شمیم خان،جسٹس مامون رشید شیخ،جسٹس محمد فرخ عرفان خان ،جسٹس عالیہ نیلم،ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری محمد نصیر بھٹہ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر شاہ ، ممبرپاکستان بار کونسل اعظم نذیر تراڑ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و وکلاء بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کے ایک ہفتہ کے بیرون ملک دورہ کے دوران جسٹس ثاقب نثار بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سرانجام دیں گے۔