خبرنامہ پاکستان

مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی

مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے مذہبی عقیدت و احترام سے منائے گی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج 30مارچ کو گڈ فرائیڈے مذہبی عقیدت و احترام سے منائے گی تاہم اس سلسلے میں ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائیڈے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس روز خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن کا مقصد دراصل کرائسٹ کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے جو انہوں نے اپنی صلیب پر سہے۔ مسیحی برادری اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹربھی منائے گی۔
……………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…اسحاق ڈارضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسحاق ڈارضمنی ریفرنس میں آج بھی ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی جس پرجج نے برہمی کا اظہارکیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، سماعت کے دوران تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اورمنصوررضا عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزمان کے وکیل حشمت حبیب آج بھی پیش نہ ہوئے جس کے باعث ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ حشمت حبیب کے معاون وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وکیل کی عدم موجودگی میں سماعت ایک دن ملتوی کر دیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فرد جرم عائد کریں، وکیل کی ضرورت نہیں، جس پرمعاون وکیل نے درخواست کی کہ وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردیں، ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی آج مل جائے گی جس پرفاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کو بھی مزہ آتا ہے روزآتے ہیں اورآتے ہی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کردیتے ہیں۔
صدرنیشنل بینک سعید احمد نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر ایک موقع دے دیں دیکھ لیتے ہیں ہائی کورٹ کے حکم میں کیا ہے، جس پر فاضل جج نے استفسارکیا کہ ایک دن سے کیا ہو گا، آپ لوگ روز آتے ہیں۔ فاضل جج نے کیس کی سماعت پیر 2 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ وکیل کی عدم موجودگی اور سماعت ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی جائے، درخواست جمع ہونے پرتاریخ دی جائے گی۔