خبرنامہ پاکستان

مس سنگاپور قتل کیس، مرکزی ملزم بری کرنے کا حکم

مس سنگاپور

مس سنگاپور قتل کیس، مرکزی ملزم بری کرنے کا حکم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مس سنگاپور قتل کیس کے مرکزی ملزم معاذ وقار کی سزائے موت کالعدم دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیا، ملزم کو ٹھوس شواہد نہ ملنے پربری کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے مس سنگاپور قتل کیس کی سماعت کی ، سماعت میں فہمینہ چوہدری قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کیا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ شواہد کے مطابق کسی جگہ پر ملزم اور مقتولہ کو ایک ساتھ جاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، لاش گاڑی میں ڈال کر بنی گالہ پھینکنے کے شواہد بھی نہیں ملے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ لاش کہاں پڑی ہے، پولیس کو پہلے سے علم تھا، مس سنگاپور کے زیورات کسی جیولر کوبیچنے کے شواہد بھی نہیں ملے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی ملزم معاذ وقار کی سزائے موت کالعدم دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیا، ملزم کوٹھوس شواہد نہ ملنے پربری کیا گیا۔
مس سنگاپور فہمینہ چوہدری قتل کیس، مرکزی مجرم کوسزائے موت
ملزم پر مس سنگاپور کے زیورات ہتھیانے کے لیے قتل کرنے کا الزام تھا۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2013 میں ماڈل فہمینہ چوہدری کو آبپارہ کے علاقے سے اشتہاری کمپنی کے کنٹریکٹ کا جھانسہ دے کر اغوا کرلیا تھا، مجرمان نے مقتولہ کے ورثا سے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا، تاوان نہ ملنے پر ملزمان نے ماڈل کو قتل کردیاتھا۔ جس کے بعد مئی 2016 میں ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم معاذ وقارکو پھانسی جبکہ شریک جرم ڈرائیور آصف کوعمرقید کی سزا سنائی تھی۔