خبرنامہ پاکستان

مشال قتل کیس کے دیگرملزمان کو بھی گرفتارکیاجائے، مشال کے بھائی کا مطالبہ

مشال قتل کیس کے دیگرملزمان کو بھی گرفتارکیاجائے، مشال کے بھائی کا مطالبہ

صوابی:(ملت آن لائن) مشال خان کے بھائی نے کہا کہ مشال کے قتل کیس پر فیصلہ آگیا ہے لیکن دیگرملزمان کو بھی گرفتارکیاجائے، مشال خان عام شخص نہیں تھا،ایک نظریہ ایک سوچ تھا۔ مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مشال کے بھائی ایمل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشال کے قتل کیس پر فیصلہ آگیا ہے ، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ کیس کے تمام ملزمان کو سزا ملے، فیصلے سے متعلق لیگل ٹیم سے رابطے میں ہیں۔ ایمل خان کا کہنا تھا کہ مشال کی کمی کبھی پورا نہیں ہوگی، مشال خان عام شخص نہیں تھا،ایک نظریہ ایک سوچ تھا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مشال قتل کیس کے دیگرملزمان کو بھی گرفتارکیاجائے، پولیس کے اعلیٰ افسران ہم سے رابطے میں رہتے ہیں، پولیس کی سیکیورٹی ہمارے پاس ہے۔ مشال کے بھائی نے نے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یونیورسٹی کا نام مشال خان سے منسوب کرینگے، وہ اپنا وعدہ پورا کریں۔ مشعال خان قتل کیس: ایک ملزم کو سزائے موت، 5 ملزمان کو 25، 25 سال قید کی سزا کا حکم یاد رہے کہ عدالت نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت،پانچ ملزمان کو پچیس ، پچیس سال قید اور 25 ملزمان کو 4 سال قید کی سزا کاحکم دیا جبکہ چھبیس ملزمان کو رہا کردیا۔ فیصلہ ہری پور جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سنایا گیا۔