خبرنامہ پاکستان

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 29 فروری کو طلب

اسلام آباد:(اے پی پی)وزیراعظم نوازشریف نے 11 ماہ بعد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرلیا،صوبوں کے درمیان این ایف سی،بجلی کے واجبات سمیت اہم امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں صوبوں کے درمیان این ایف سی ایوارڈ کے مطابق وسائل کی تقسیم اور بجلی کے واجبات کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے، مردم شماری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبوں کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں سے متعلق معاملہ بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے رکن وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا آخری اجلاس 18 مارچ 2015 کو ہوا تھا۔