خبرنامہ پاکستان

مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستانی عدالتوں کا سامنا کریں، زرداری

مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستانی عدالتوں کا سامنا کریں، زرداری

کمالیہ(ملت آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے گزشتہ روز کے الزامات کے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر وہ (مشرف) اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔

کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مشرف کی کمر میں اتنی ہی تکلیف ہے تو پھر ڈسکو کیسے کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھٹو خاندان کے نام اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

پرویز مشرف نے اپنے پیغام میں بے نظیر بھٹو اور ان کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا ذمہ دار آصف علی زرداری کو قرار دیا ہے۔