خبرنامہ پاکستان

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلےکی کاپی وزارت داخلہ کوموصول

اسلام آباد(اے پی پی)پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سپریم کورٹ کےفیصلےکی کاپی وزارت داخلہ کو مل گئی،وزارت داخلہ کی جانب سےسپریم کورٹ کےفیصلےکاجائزہ لیاجارہاہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے حکم کی کاپی ملنے کے بعدوزارت داخلہ اس کا جائزہ لے رہی ہے،جبکہ پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی نام ای سی ایل میں شامل ہے تو یہ توہین عدالت ہے۔ ادھر اےپی ایم ایل کے ترجمان کے مطابق پرویزمشرف قانونی کارروائی مکمل ہونےپرحکومتی اجازت سےبیرون ملک جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کی طبیعت قدرےبہترہے۔ دوسری جانب سابق پرویز مشرف کے ڈاؤن ٹاؤن دبئی کی رہائش گاہ میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ان کی رہائش گاہ کے قریب مقامی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے،علاقے کی مقامی سیکورٹی کی گاڑیوں کے گشت میں اضافہ ہوگیا ہے۔