خبرنامہ پاکستان

مشرف کا2018 کےانتخابات میں حصہ لینےکا اعلان

سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف(آئی این پی) نے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے شعبہ اطلاعات کے مطابق دبئی میں پارٹی کی گلوبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان سے بھاگانہیں ، جلد واپس جاؤں گا اور 2018 کے عام انتخابات میں بھرپورحصہ لوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو پہلے سے زیادہ منظم بنایا جائے گا ۔پرویز مشرف آج میڈیا کے سامنےآئیں گے ۔