خبرنامہ پاکستان

مشرف کے معاملے پر عدلیہ جھوٹ بول رہی ہے،کائرہ

الیکشن سے پہلے

گڑھی خدا بخش: (اے پی پی)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے مشرف کے معاملے پر عدلیہ جھوٹ بول رہی ہے یا حکومت لیک،ان دونوں میں سے کوئی ایک غلط ہے ، عدلیہ سے درخواست ہے اپنی پوزیشن واضح کرے۔ گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز کا نفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ذمہ داری حکومت اور عدلیہ ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں قومی ادارے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھا ریاست مشرف کو عدالت میں پیش نہ کرسکی، چوہدری نثار اپنی دماغی اختراع صحیح کریں، بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کےخلاف میں وکیل ہوں۔ پاناما پیپرز کے حوالے سے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا دستاویزات میں بہت سی چیزیں آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں، ٹیکس چھپانا اور ٹیکس چوری کرنا دونوں جرم ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنماو¿ں کا کہنا تھا بلاول بھٹو نے پارٹی کارکنوں اور تمام طبقات کی اہم شخصیات کو خط لکھنے اور سوالنامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ تاکہ عوامی آرا ءکی روشنی میں پارٹی کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔